فیصل قریشی

میں نے ساری زندگی عزت او رنیک نامی کمائی ہے اور یہ میرااثاثہ ہے ‘ فیصل قریشی

لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ میں نے ساری زندگی عزت او رنیک نامی کمائی ہے اور یہ میرااثاثہ ہے ،میں دوستوں کا دوست ہوں اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے بھی بہترین دوست ملے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ میں نے نوے کی دہائی سے کیرئیر کا آغاز کیا اور فلموں میں کام کرنے کے بعدٹی وی کی طرف آیا ،لاہور میں کامیابی کے بعد کراچی منتقل ہو گیا اوراس سارے عرصے میں صرف عزت او رنیک نامی کمائی ہے ۔

میں سمجھتا ہوں کہ انسان کو سچا اور کھرا ہونا چاہیے اورلوگ آپ کی عدم موجودگی میں بھی آپ کے لئے مثبت رائے کا اظہار کریں ۔ فیصل قریشی نے کہا کہ خدا کی ذات نے مجھے بہترین دوست دئیے ہیں اور میں انہیں اپنے لئے انمول تحفہ سمجھتا ہوں کیونکہ موجودہ دوربغیر کسی لالچ کے دوستیاں بھی نہیں نبھائی جاتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں