ہانیہ عامر

میں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری نہیں کروائی، ہانیہ عامر

کراچی (عکس آن لائن)متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکار ی کے جوہر دکھانے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ اْنہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری نہیں کروائی ہے۔انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے سٹوری میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ ‘گزشتہ دنوں سے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ میں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے جس کی وجہ سے میرے ہونٹ عجیب سے ہوگئے ہیں’۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ ‘سچ تو یہ ہے کہ میں نے کسی قسم کی کوئی سرجری نہیں کروائی ہے بلکہ میں انسٹاگرام کا ایک فلٹر استعمال کرتی ہوں جس کی وجہ سے میرے ہونٹوں کی بناوٹ عجیب لگتی ہے’۔اداکارہ نے کہا کہ ‘مجھے خود بھی اس بارے میں نہیں معلوم تھا کہ اس فلٹر کی وجہ سے تصویر میں میرے ہونٹ موٹے ہوجاتے ہیں’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘میں اس فلٹر کا غلط استعمال کر رہی تھی جس کے نتیجے میں یہ سب ہوا، اب مجھے معلوم ہوگیا ہے کہ فلٹر کا درست استعمال کیسے کرنا ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں