مہک نور

میں خوابوں میں رہنے کی بجائے عملی اور حقیقی زندگی گزار نا چاہتی ہوں‘مہک نور

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ میں خوابوں میں رہنے کی بجائے عملی اور حقیقی زندگی گزار نا چاہتی ہوں،خواب دیکھنا اچھی بات ہے لیکن کامیابی کیلئے عملی زندگی پر گامزن ہونا پڑتا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ خواب دیکھنا سب کو اچھا لگتا ہے اوریقینا میں بھی خواب دیکھتی ہوں لیکن میں خوابوں کی تکمیل چاہتی ہوں جس کیلئے عملی اور حقیقی زندگی گزار رہی ہوں ۔ اگر آپ خوابوں کی دنیا میں کھوئے رہیں گے تو کبھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے بلکہ خوابوں میں گزارہ ہوا وقت بھی آپ کے لئے بوجھ بن جائے گا۔ مہک نورنے کہا کہ اس وقت میری توجہ اپنے کیرئیر پر مرکوزہے اورمیری کوشش ہے کہ میرانا م بھی ان اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہو جنہیں پرستار عزت و احترام دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں