اظہرعلی

میچ کے دوران پریشر نہیں لیا، بھروسہ تھا کہ اچھا کھیل کر فتح اپنے نام کریں گے،اظہرعلی

کراچی(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ میچ کے دوران پریشر نہیں لیا، بھروسہ تھا کہ اچھا کھیل کر فتح اپنے نام کریں گے۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے کے بعد کمنٹیٹر سے گفتگو کرتے اظہر علی نے کہاکہ سنچری بنا کر بہت اچھا لگا، ہمیں اس جیت کی بہت ضرورت تھی، سری لنکا کی ٹیم کا بھی بے حدشکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آنے پر سری لنکن ٹیم اور بورڈ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،آئی لینڈرز نے پاکستان میں کھیل کرپوری قوم کے دل جیت لیے۔عابد علی اور شان مسعود کی پارٹنر شپ نے سری لنکا سے میچ چھینا،ہمیں اس جیت کی بہت ضرورت تھی،ہوم کنڈیشز میں کھیلنے میں بہت مزہ آیا،پرفارمنس بھی اچھی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں