فرخ حبیب

میٹھا میٹھا حپ حپ کڑو اکڑوا تو تو کا معاملہ نہیں چلے گا ،فرخ حبیب

اسلام آباد (نمائندہ عکس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد سپریم کورٹ کو دباو¿ میں لاکر من مرضی کے فیصلے چاہتا ہے میٹھا میٹھا حپ حپ کڑو اکڑوا تو تو کا معاملہ نہیں چلے گا ، کل جب اسی بنچ نے قاسم سوری کے خلاف فیصلہ سنایا تھا تو حکمران اتحاد نے مٹھائیاں تقسیم کی تھیں اور کہا تھا کہ انصاف کا بول بالا ہوا ہے ،

اب جب ان کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے تو یہ بائیکاٹ کی دھمکیاں دے رہے ہیں منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب کے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر جو نکات اٹھائے ہیں اس میں حکمران اتحاد باشمول ڈپٹی سپیکر کے وکیل سپریم کورٹ کو مطمئن کرنے میںناکا رہے ، لیکن کل حکمران ٹولے نے سپیرم کورٹ کو دباو میں لانے کیلئے فل بورڈ کا معاملہ اٹھایا تھا فرخ حبیب نے کہا تھا کہ اسی سپریم کورٹ نے میاں نواز شریف کو ضمانت دی جس کی وجہ سے آج وہ لندن میں سیر سپاٹے کرتے پھر رہے ہیں۔

اور مریم نواز کو اسی سپریم کورٹ نے ضمانت دی تھی ، جس پر آج وہ تنقید کررے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری سمجھ نہیں آتا کہ باپ اے این پی مولانا فضل الرحمن کا پنجاب میں کوئی ایک ایم پی اے تو درکنار کونسلر بھی نہیں وہ کس لحاظ سے پنجاب پر اپنا حق جتھا رہے ہیں پیپلزپارٹی کے 6ارکان پنجاب اسمبلی میں ہے ، پیپلزپارٹی کی کل ووٹوں کی تعداد ہمارے کرکٹر بابرا عظم کے رنز سے بھی کم ہے ، کل بلاول بھٹو زرداری جب پریس کانفرنس کررہے تھے توہ ان سے خوشی چھپائی نہیں چھپ نہیں رہی تھی ۔ مریم نواز کے چچا زرداری کو لاہور کی سڑکوں پر گھیسٹنا چاہتے تھے لیکن پیپلزپارٹی انہیں لاڑکانے کی سڑکوں پر گھسیٹ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں