میٹرک کے امتحانات

میٹرک کے امتحانات کی مارکنگ کا آغا ز15 جون سے ہو گا

لاہور(عکس آن لائن) میٹرک کے امتحانات کی مارکنگ کا آغا ز15 جون سے ہو گا،مارکنگ سنٹرز میں کیمرے لازمی لگانے کی ہدایت کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن،محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ کے مابین میٹرک امتحانات کی مارکنگ کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں،

لاہورسمیت پنجاب بھرکے تعلیمی بورڈز کے زیر انتظام 15 جون سے امتحانات کی مارکنگ شروع کی جائیگی،جس کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانیکی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق صوبے بھرمیں قائم 156 امتحانی سنٹرزمیں سے اب صرف بڑے ہالز والے سنٹرز کا ہی انتخاب کیاجائیگا،چھوٹے ہالز والے سنٹرز کو فہرست سے نکال دیا جائیگا،بڑے ہالز میں کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ چیکنگ کے عمل اور کوورونا ایس او پیزکی نگرانی کیاجاسکے،جبکہ مارکنگ شروع ہونے کے بعد 90 روزکے اندر نتیجہ جاری کردیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں