میٹرک امتحانات

میٹرک امتحانات میں ٹک ٹاک بنانے والے طلبہ کو فیل کرنے کا فیصلہ

کراچی(عکس آن لائن)سندھ حکومت نے میٹرک امتحانات میں ٹک ٹاک بنانے والے طلبہ کو فیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سندھ حکومت نے صوبے میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران چئیرمین بورڈ کو طالبات کے امتحانی مراکز میں خواتین ویجیلنس ٹیمیں بھیجنے کا حکم دیا۔

حکام نے حیدرآباد میں ٹک ٹاک بنانے والے طلبہ کے خلاف کارروائی اور فیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔صوبائی وزیر برائے تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کے مسئلے پر چیئرمینز بورڈز پر برہمی کا اظہار کیا۔ اسماعیل راہو نے کراچی سمیت سندھ کے تمام ڈویژن کے چیئرمینز اور کنٹرولر میٹرک بورڈز کو نقل پر کنٹرول کرنے کے لئے سخت ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں