میسی

میسی نے دستخط شدہ شرٹ دھونی کی بیٹی کو بطور تحفہ بھیج دی

چنئی(عکس آ ن لائن) سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی بیٹی کو ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی کی دستخط شدہ جرسی موصول ہوگئی، جس پر انکا دو حرفی پیغام بھی لکھا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر مہندرا سنگھ دھونی کی بیٹی زیوا نے میسی کے آٹو گراف والی شرٹس تصویر شیئر کی۔کچھ دن پہلے بھارت کے سابق اسپنر پرگیان اوجھا نے انکشاف کیا تھا کہ میسی نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو دستخط شدہ جرسی بھیجی تھی تاہم اب انہوں نے دھونی کی بیٹی کے لیے ایک اور جرسی بھیج دی ہے۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن کو تیسری بار ورلڈکپ جتوانے والے میسی نے ورلڈکپ ٹرافی 18دسمبر کو فرانس کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں