صبا قمر

میرے پاس متعدد فلمسازوں اور ہدایتکاروں کی پیشکش موجود ہے ‘ صبا قمر

لاہور( عکس آن لائن)اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میرے پاس متعدد فلمسازوں اور ہدایتکاروںکی پیشکش موجود ہے لیکن میں صرف معیاری اسکرپٹ کی حامل فلم میں ہی کام کروں گی ،شوبز میں نام او رمقام بنانے کے لئے بڑی تگ و دو کرنی پڑتی ہے اور میں غیر معیاری کام کے ذریعے اپنی کئی سالوں کی محنت پر پانی نہیںپھیر سکتی ۔

ایک انٹر ویو میں صبا قمرنے کہاکہ میرے پرستار میرے کام کو جس قدر پسند کرتے ہیں میں ان کی سوچ کے مطابق معیاری کام کرنے کوترجیح دیتی ہوں ۔ اداکارہ نے بتایا کہ آج کل ٹی ومہ ڈرامہ سیریلز میںمصروفیات ہیں اور ہر ڈرامے میں میرا کردارمنفرد نوعیت کا ہے جسے میرے پرستارپسند کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں