عارف لوہار

میرے والد نے اپنے فن گائیکی کے ذریعے پوری دنیا میں پنجابی زبان کو متعارف کرایا’ عارف لوہار

لاہور (عکس آن لائن)نامور گلوگار عارف لوہار نے کہاکہ میرے والد نے اپنے فن گائیکی کے ذریعے پوری دنیا میں پنجابی زبان کو متعارف کرایا،میں بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہا ہوںاورپاکستان سمیت پوری دنیا میں میرے ساتھ میرا چمٹا بھی بولتا ہے جس میں سے صرف محبتوں کے سُر نکلتے ہیں ۔ خصوصی انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والد مرحوم نے صوفیانہ کلام سے پوری دنیا میں محبت اورامن کا پیغام دیا ۔

انہوں نے ۔انہوں نے بیرون ممالک پنجابی زبان میں گلوکاری کو ترجیح دی جس سے دنیا پنجابی زبان سے روشناس ہوئی ۔انہوںنے مزید کہا کہ کہ جیسے جیسے مقبولیت کے عروج پر پہنچتا جارہا ہوں اسی طرح میرے اندر فقیر ی اور عاجزی بھی گھر کرتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چمٹا ایک خوبصورت ساز ہے جو صرف محبت کی زبان بولتا ہے اور چمٹے کے ساز کو سارے عالم میں ایک منفرد پہچان حاصل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں