وزیر خارجہ

میرے نزدیک گریڈ نہیں کارکردگی کی اہمیت ہے، کام نہ کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں،وزیر خارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرے نزدیک گریڈ نہیں کارکردگی کی اہمیت ہے، ہمارے دور میں پوسٹنگ کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گی، میرے نزدیک کام نہ کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ،افسران رینک اور گریڈ سے بالاتر ہو کر مجھے تجاویز دیں، ربط میں بہتری کیلئے 12 مشنز میں ہم فارن آفس ویڈیو سروس شروع کر رہے ہیں،فارن آفس کی کارکردگی مزید فعال اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، اکنامک ڈپلومیسی ہماری اہم ترین ضرورت ہے ،ہمیں معاشی خود انحصاری کیلئے اکنامک ڈپلومیسی کو بروئے کار لانا ہو گا، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے وزارت خارجہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، کہ کیسے ہم اس سروس کو مزید نتیجہ خیز بنا سکتے ہیں۔

بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹیم الحمداللہ بہت اچھی ہے اور میں انتہائی پر امید ہوں کہ یہ ٹیم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گی لیکن وقت بدل چکا ہے تقاضے بدل چکے ہیں سوشل میڈیا متحرک ہے ہمیں باقی میڈیم کے ساتھ ساتھ اس پر بھی مزید فعال ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ہمیں آج خارجہ محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ہمیں ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بھر پور انداز میں تیاری کرنا ہو گی ،مجھے علم ہے کہ وزارت خارجہ کے افسران جانفشانی سے کام کرتے ہیں یہاں رات گئے تک کام ہوتا ہے یہ وہ وزارت ہے جہاں ہفتہ وار چھٹیوں کا کوئی رواج نہیں،میرے نزدیک گریڈ کی نہیں کارکردگی کی اہمیت ہے اور میں ہمیشہ کارکردگی کو اہمیت دیتا ہوں اور دونگا12 مشنز ابتدائی طور پر ہم نے سلیکٹ کیے ہیں جہاں ہم فارن آفس ویڈیو سروس شروع کر رہے ہیں تاکہ ربط کو مزید بہتر اور فعال بنایا جا سکے ،

ہمیں اپنے طور طریقوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔ انہوں نے کہا میرے نزدیک کام نہ کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں،وزارت خارجہ کے افسران بطور اسٹنٹ ڈائریکٹر آتے ہیں اور یہیں سے بطور سیکرٹری ریٹائر ہوتے ہیں یہی اس سروس کی خوبصورتی ہے ،فارن آفس کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے اور ان کی کارکردگی کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،مشاورتی کونسل کا قیام ہمارا بہت احسن اقدام تھا اس کے ذریعے ہمیں بہت رہنمائی ملی اور مل رہی ہے اکنامک ڈپلومیسی ہماری اہم ترین ضرورت ہے ہمیں معاشی خود انحصاری کیلئے اکنامک ڈپلومیسی کو بروئے کار لانا ہو گا،

ہمیں زیر تربیت افسران کو پڑھائے جانے والے کورسز کو دیکھنا ہو گا اور انہیں بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہو گاہمارے وہ افسران جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے وزارت خارجہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوںکشمیر سیل کا قیام ہماری اہم ضرورت تھی آج اس کا چوتھا اجلاس وزارت خارجہ میں ہو گامیں نادرا سے ایک خصوصی ایپلیکیشن بنوا رہا ہوں جس کے ذریعے وزارت خارجہ کے تمام افسران میرے ساتھ منسلک ہو جائیں گے اور میری توقع ہو گی کہ افسران رینک اور گریڈ سے بالاتر ہو کر مجھے تجاویز دیں کہ کیسے ہم اس سروس کو مزید نتیجہ خیز بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا میں نے قونصلر سیکشن کا دورہ کیا اور مجھے خوشی ہوئی کہ وہاں موجود سب لوگوں نے ہمارے افسران کی تعریف کی آج اگر آپ کسی کھوکھے والے سے لیکر یونیورسٹی کے پروفیسر تک کسی سے پوچھتے ہیں کہ کون سی وزارت کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے تو مجھے خوشی ہے کہ سب لوگ بلا مبالغہ وزارت خارجہ کا نام لیتے ہیںتین دفعہ پارلیمنٹ میں آپ کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے دور میں پوسٹنگ کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں