مونس الٰہی

میرے سارے اثاثے ڈکلیئرڈ اور ٹیکس شدہ ہیں، مونس الٰہی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا سے پتا چل رہا ہے میرے خلاف ایک نئی ایف آئی آر کاٹی گئی ہے، کہا جارہا ہے کہ میں نے سوا 5 کروڑ کی منی لانڈرنگ کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے نیب نے میرے اثاثوں کی چھان بین کی اور عدالت میں کہا سارے اثاثے جائز ہیں، پھر انہی اثاثوں پر ایف آئی اے نے پرچہ کیا جو ہائی کورٹ سے خارج ہوگیا۔

مونس الٰہی نے کہا کہ میرے سارے اثاثے ڈکلیئرڈ اور ٹیکس شدہ ہیں، اثاثوں کی تفصیل ہر سال ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جاتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ سوا 5 کروڑ کا جو الزام لگایا جارہا ہے اس کی وضاحت میں نے کچھ دن پہلے بھی دی تھی، یہ رقم ڈکلیئرڈ ہے، میرے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوئی اور میری ملکیت ہے۔چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ اس رقم کا پورا منی ٹریل میری ٹیکس ریٹرن میں موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں