عثمان بزدار

میرے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ، اتنی گڈ گورننس دکھائی شاید ہی دوبارہ ایسا موقع کسی کو مل سکے’ عثمان بزدار

لاہور(عکس آن لائن) سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر نیب کے روبرو پیش ہوا اور تمام سوالوں کے جواب دئیے ،ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور ہر سوال کے جوابدہ ہیں، میرے تمام اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس موجود ہیں،میری اسپین امریکہ یا کہیںاور جائیدادیں نہیں ہیں، الحمدللہ میں پاکستانی ہوں، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ نیب کے روبرو 3 گھنٹے سوالوں کے جواب دئیے،

ہم نے عدالتی حکم کی تعمیل کی ہے ۔ انہوںنے اس سوال کہ الیکشن بروقت ہوتے دکھائی دے رہے کا جواب دیتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ جو بھی کام ہو آئین اور قانون کے دائرہ میں ہونا چاہیے، اس سوال کہ دوبارہ موقع ملا تو وزیر اعلی کا منصب سنبھالیں گے کے جواب میں عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا کارکن ہوں، میرا لیڈر جہاں کھڑا کرے گا کھڑا ہو جائوں گا، پنجاب کی تاریخ میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو میرے 3 سال 7 ماہ کے دور میں ہوئے ،پنجاب کی تاریخ میںاتنی گڈ گورننس دکھائی شاید ہی دوبارہ ایسا موقع کسی کو مل سکے۔

انہوںنے کہا کہ آج کل انکوائریوں کا ماحول ہے ،میرا ضمیر مطمئن ہے ،میں نے کسی کیخلاف انتقامی کاروائی نہیں کی ،کوئی غیر قانونی کام کیا اور ناں کرنے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں