شبنم مجید

میرے بڑے معمل علی میں ایک بڑا گلوکار بننے کی تمام خصوصیات موجود ہیں ‘ شبنم مجید

لاہور(عکس آن لائن)گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ میرے بڑے معمل علی میں ایک بڑا گلوکار بننے کی تمام خصوصیات موجود ہیں ،میں یہ دعویٰ اپنا بیٹا ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے کر رہی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں شبنم مجید نے کہا کہ معمل علی کو جس قدر موسیقی سے دلچسپی ہے میں دعوے سے کہہ سکتی ہوں وہ موسیقی کی دنیا کا بڑا ستار ہ ثابت ہوگا۔

کم عمری میں وہ جس پختگی سے گاتا ہے وہ میرے لئے بھی حیران کن ہے ۔انہوںنے کہا کہ معمل علی کا تعلق موسیقی کے گھرانے سے ہے کیونکہ ہر فرد موسیقی سے جڑا ہوا ہے اور موسیقی اس کے خون میں رچی بسی ہے اس لئے کم عمری میں ہی اس کی گائیگی میں بڑی پختگی ہے ۔شبنم مجید نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی موسیقی کے لئے وقف کر رکھی ہے اور فن کی خدمت کے لئے میں بچوں کو اپنی اکیڈمی میں موسیقی کی تربیت دے رہی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں