موسمہ علی

میری کامیابی کا رازہرکردارمیں حقیقی رنگ بھرنا ہے، اداکارہ موسمہ علی

لاہور (عکس آن لائن)ماڈل واداکارہ موسمہ علی نے کہا ہے کہ میری کامیابی کا رازبس یہی ہے کہ میں ہرکردارمیں حقیقت کا رنگ بھردیتی ہوں۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے موسمہ علی نے کہا کہ مجھے بہت سے نئے پروجیکٹس میں کام کرنے کی آفرزہورہی ہیں،ابھی میں نے دوفلموں ”پترغنڈے دا”اور”عشق میرا انمول”میں بہت ہی اہم کردارادا کئے ہیں، موسمہ علی نے کہا کہ یہ فلمیں اس سال ریلیزہوجائیں گی ،ان فلموں کی ریلیزکے بعد ہی کچھ مزید سوچوں گی،ان دونوں فلموں میں میراکردارحقیقت کے بہت ہی قریب تر ہے،ان فلموں کی ریلیزنگ اورکامیابی کے لئے پرامیدہوں،انہوں نے کہا کہ فی الحال کچھ پروجیکٹس پر کام جاری ہے اور ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں