حریم فاروق

میری نرم و ملائم بالوں والی بلی میرے دل کی ٹھنڈک اور میری خوشی ہے، حریم فاروق

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں کو ایک

اہم انکشاف سے آگاہ کرتے ہوئے اایپ انسٹاگرام پراپنی پالتو معصوم سی بلّی کی ویڈیو پوسٹ کی جس

میں اداکارہ کی بلی کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو

ایک اہم انکشاف سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج میں آپ سے کچھ شیئر کرنا چاہتی ہوں اور وہ یہ ہے .

کہ نرم و ملائم بالوں والی یہ بلّی میرے دل کی ٹھنڈک اور میری خوشی ہے۔‘حریم فاروق نے کہا کہ

’مجھے اْمید ہے کہ آپ سب بھی یہ ویڈیو دیکھ کر خوش ہوگئے ہوں گے اور آپ کا دن خاص بن گیا ہوگا۔

‘اداکارہ نے کہا کہ ’جیسے میں جب بھی اپنی بلی کی طرف دیکھتی ہوں تو میرا کام بن جاتا ہے اور وہ دن

بھی بہترین ثابت ہوتا ہے۔‘حریم فاروق کی پوسٹ کو اب تک 16ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں .

جبکہ صارفین اداکارہ کی پوسٹ کو کیوٹ قرار دیتے ہوئے .

کمنٹ سیکشن میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں