واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے بعد پہلی بار عندیہ دیا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ امریکا میں آئندہ حکومت کس کی ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس میں کورونا وائرس پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کبھی لاک ڈائون کی حمایت نہیں کرے گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ آئندہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ حکومت کس کی ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے ابھی تک با ضابطہ طور پر انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ اس وقت بائیڈن 306 الیکٹورل کالج ووٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ کے ووٹوں کی تعداد 232 ہے۔صدر ٹرمپ نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں تاہم اس سلسلے میں وہ شواہد سامنے لانے سے قاصر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ امریکا میں آج بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 کا انعقاد
- چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ
- جی 7 کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کے کامیاب دس سال
- چینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور