فلمسٹار ثناء

میری آنے والی پنجابی فلم ” سپر پنجابی ” یاددگار فلم ثابت ہو گی’ ثناء

لاہور(عکس آن لائن)فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ میری آنے والی پنجابی فلم ” سپر پنجابی ” ایک یاددگار فلم ثابت ہو گی ، میںنے اس فلم میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کیا ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کی ہے اور اس فلم میں بھی جس حد تک ممکن ہو سکا دل و جان سے اپنا کردار نبھایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کا صلہ بھی ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ” سپر پنجابی ” فلم کا موضوع انتہائی اچھوتا ہے جو اس سے پہلے زیر بحث نہیں آیا ۔ افتخار ٹھاکر اور فیاض خان نے ایک اچھی کاوش کی ہے اور یہ ضرور رنگ لائے گی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں اس وقت چار ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں ۔ فلم کے لئے مشکل وقت سے نکال کر اپنا کام مکمل کرایا ہے ۔ میری پہچان بڑی سکرین ہے اس لئے میں اس سے دور نہیں رہ سکتی ۔ کوشش ہوتی ہے کہ بڑی سکرین سے جہ بھی پیشکش ہواور کردار میں جان ہو تو اسے ضرور ادا کروں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں