برلن (عکس آن لائن)جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاکو روکنے کے لیے پورے ملک میں نافذ لاک ڈائون میں اکتیس جنوری تک کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ چانسلر انجیلا میرکل کی صدارت میں ہونے والے ایک طویل آن لائن اجلاس میں کیا گیا، جس میں تمام 16 وفاقی صوبوں کے وزرائے اعلی بھی شریک ہوئے۔ اس فیصلے کے تحت حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دئیے گئے ۔ اب ایک ہی گھر میں رہنے والے افراد کو اپنے گھرانے سے باہر ایک وقت پر صرف کسی ایک ہی فرد سے ملاقات کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ وبا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کے رہائشی اپنے گھروں سے پندرہ کلو میٹر سے زیادہ دور نہیں جا سکیں گے۔ اس دوران تمام اسکول، کنڈر گارٹن اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بحر یہ یو نیو رسٹی میں ” دی ڈریگن بوٹ فیسٹیول” کے عنوان سے ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد
- چین کا ہا نگ کا نگ کے داخلی معاملات میں امریکی اقدام پر حوابی ردعمل کا اعلان
- یو کر ین بحران کے پرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کی جانی چاہیے، چینی وزارت خا رجہ
- چین کا خلا میں بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کا اعلان
- انجینئرنگ سائنس اور ٹیکنالوجی انسانی معاشرے کی ترقی کے لئے ایک اہم انجن ہے، چینی صدر