برلن (عکس آن لائن)جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاکو روکنے کے لیے پورے ملک میں نافذ لاک ڈائون میں اکتیس جنوری تک کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ چانسلر انجیلا میرکل کی صدارت میں ہونے والے ایک طویل آن لائن اجلاس میں کیا گیا، جس میں تمام 16 وفاقی صوبوں کے وزرائے اعلی بھی شریک ہوئے۔ اس فیصلے کے تحت حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دئیے گئے ۔ اب ایک ہی گھر میں رہنے والے افراد کو اپنے گھرانے سے باہر ایک وقت پر صرف کسی ایک ہی فرد سے ملاقات کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ وبا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کے رہائشی اپنے گھروں سے پندرہ کلو میٹر سے زیادہ دور نہیں جا سکیں گے۔ اس دوران تمام اسکول، کنڈر گارٹن اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 کا انعقاد
- چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ
- جی 7 کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کے کامیاب دس سال
- چینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور