اداکارہ میرا

میرا کی نور کو نئی ازدواجی کا آغاز کرنے پر مبارکباد اورنیک خواہشات کا اظہار

لاہور(عکس آن لائن) لالی ووڈ سٹار میرا نے نور کو نئی ازدواجی کا آغاز کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ نور نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا اوردوبارہ سے اپنا گھر بسا لیا ہے ۔ میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی نئی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر دے ۔

میرا نے کہا کہ کوئی بھی خاتون پہاڑ جیسی زندگی کو تنہا بسر نہیں کر سکتی اور اسے جیون ساتھی کا سہارا چاہیے ہوتا ہے ۔میرا نے نور کی بیٹیوں کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں