فرخ حبیب

میرا پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،فرخ حبیب

فیصل آباد (عکس آن لائن)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ میرا پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔فرخ حبیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان اہم ہیں جو اپنے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، لوگوں نے عمران خان کو منتخب کیا ووٹ دیا لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سب نے دباو برداشت کیا لیکن اب چیزیں دباو سے باہر نکل گئیں، جب فیملی اور ذاتی کاروبار پر حملے شروع ہوجائیں تو دباو برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ میری ہمدردیاں 70 سالہ شیریں مزاری کے ساتھ ہیں، 5 مرتبہ شیریں مزای کو گرفتار کیا گیا آج انہیں گجرات لے جایا جارہا تھا، ان کے خلاف سڑک بلاک کرنے کا مقدمہ بنایا گیا جسے مجسٹریٹ نے دیکھتے ہی ختم کردیا پھر انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی تیاری تھی۔انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری ہیومن رائٹس کی چیمپئن ہیں انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی کسی کے گھر کی دیوار گرادی گئی، کسی کا کاروبار ختم کردیا تو کسی کا پمپ توڑا گیا۔فرخ حبیب نے کہا کہ لوگوں کے خلاف غیرقانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں، خرم دستگیر کا پیٹرول پمپ گرایا گیا اگر غیرقانونی تھا تو کلیم کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے لوگوں کے قانونی کاروبار کو غیرقانونی طریقے سے ختم کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں