اداکارہ میرا

میرا نے وزیراعظم سے وطن واپسی کی اپیل پر وضاحت کردی

لاہور (عکس آن لائن) اداکارہ میرا کی جانب سے ایک نیا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی گزشتہ ویڈیو پر وضاحت دی ہے۔ اداکارہ میرا نے اپنے نئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں نے اپنے گزشتہ ویڈیو پیغام میں جو وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے وطن واپس لانے کی اپیل کی تھی، پاکستانی ہونے کے ناطے یہ میرا بنیادی حق ہے۔

ایک منٹ کی ویڈیو پر مشتمل نئے پیغام میں میرا نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے میری گزشتہ ویڈیو کو ایسے برے وقت میں نیا رنگ دینے کی کوشش کی اور مذاق بنایا جو قطعاً مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیو یارک میں پاکستانی سفارتخانہ میرے حالات سے آگاہ ہے، اور ان کے تعاون پر میں قونصل جرنل عائشہ علی کی مشکور ہوں۔

میرا نے مزید کہا ہے کہ کل بھی نیو یارک میں کورونا وائرس نے 500 افراد کو نگل لیا جس سے میں شدید خوفزدہ ہوں۔ میرا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدایا یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے یا جذبات سے کھیلنے کا نہیں ہے، دعا کریں میں بھی بہت جلد پاکستان پہنچ کر کورونا وائرس سے متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں بڑھ چڑ ھ کا حصہ لوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیویارک میں پھنسی پاکستانی فلموں کی مشہور اداکارہ میرا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی تھی۔اداکارہ میرا نے کہا تھا کہ میں بیرون ملک میں اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں