ریحام خان

میرا عمران خان سے نکاح 31اکتوبر 2014 کو ہوا تھا،ریحام خان

اسلام آباد( عکس آن لا ئن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اور پاکستانی نژاد برطانوی صحافی و اینکر ریحام خان نے اپنی اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی شادی کی اصل تاریخ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا عمران خان سے نکاح 31اکتوبر 2014 کو ہوا تھا،عون چوہدری عمران خان کو مرشد کے پاس لے کر گئے تھے ۔ٹوئٹر پر ریحام خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا عمران خان سے نکاح 31اکتوبر 2014 کو ہوا تھا۔

اس کے ساتھ ہی ریحام نے لکھا کہ اس بات کی تصدیق عون چوہدری بھی کر دیں گے اور یہ بھی کہ عون چوہدری ہی وہ شخص ہیں جو عمران خان کو مرشد کے پاس 2014 میں لے کر گئے تھے۔خیال رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی تصدیق جنوری 2015 میں ہوئی تھی لیکن دونوں کی شادی سے متعلق خبریں اکتوبر 2014 سے سامنے آرہی تھیں۔ریحام اور عمران کی شادی چند ماہ ہی رہی اور پھر دونوں کے درمیان 2015 اکتوبر میں علیحدگی ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں