صاحبہ

میرا ایمان کی حد تک یقین ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں’ صاحبہ

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکارہ صاحبہ نے کہاہے کہ میرا ایمان کی حد تک یقین ہے کہ جوڑے آسمانوںں پر بنتے ہیں،میں خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں جسے افضل خان جیسا پیار کرنے والا شوہر ملا ۔ایک انٹر ویو میں صاحبہ نے کہا کہ میری دعا ہے کہ شادی کے بعد سب لڑکیوں کے نصیب اچھے ہوں کیونکہ والدین صرف اپنی بیٹیوں کے نصیب کے بارے میں سوچتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوبز کی شادیاں کم ہی کامیاب ہوتیں ہیں مگر میںاس معاملے میں بہت خوش قسمت ہوں اور خوش و خرم زندگی بسر کر رہی ہوں ،اب شوبز میں واپسی کا کبھی سوچا نہیں ہے کیونکہ اب سارا وقت بچوں کو دینا پڑتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں