افتخار ٹھاکر

میراپہلا حج ضائع ہو گیا تھا،افتخارٹھاکرکاانکشاف

لاہور(عکس آن لائن)پاکستانی معروف تھیٹر اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا پہلا حج ضائع ہو گیا تھا۔

اداکار افتخار ٹھاکر کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہے جس میں وہ اپنے پہلے حج سے متعلق بات کر رہے ہیں۔افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کیلئے دیئے گئے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کی اپنے پہلے حج کے دوران کسی سے لڑائی ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں یقین ہو گیا تھا کہ ان کا پہلا حج ضائع ہو گیا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ اس واقع کے بعد انہوں نے ایک پورا سال اللہ سے رو رو کر دعائیں کی تھیں کہ انہیں ایک سال کی اور زندگی مل جائے تاکہ وہ ایک بار حج ادا کر لیں۔اداکار افتخار ٹھاکر نے کہاکہ پھر انہوں نے دوسرے سال بھی حج کرنے کی سعادت حاصل کی اور بہت خاموش اور ڈر ڈر کے حج کیا کہ ان کی زبان یا ہاتھ سے کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔

پوڈ کاسٹ کے دوران افتخار ٹھاکرنے بتایا کہ ان کی اہلیہ روزانہ قرآن شریف کے 9سپارے پڑھتی ہیں۔اداکار نے بتایا کہ انہیں ڈاکٹر اسرار احمد اور مولانا طارق جمیل سے بے حد محبت ہے۔افتخار ٹھاکر نے اپنے انٹرویو کے دوران ایک بار پاکستان سے بغیر ٹکٹ کے مدینے شریف جانے کا بھی دلچسپ قصہ سنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں