میاں چنوں

میاں چنوں:حکمران اپنی نااہلیوں کا بوجھ عوام کے ساتھ اب سر کاری افسران پر ڈال رہے ہیں، سینیٹر رانا محمود الحسن

میاں چنوں(نمائندہ عکس آن لائن)حکمران اپنی نااہلیوں کا بوجھ عوام کے ساتھ اب سر کاری افسران پر ڈال رہے ہیں عوام کو ماہ رمضان میں حکمرانوں کی طرف سے چینی آٹا کے حصول کے لئے تکلیف دی جارہی ہے یہ باعث شرم ہے سینیٹر رانا محمود الحسن

تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں کی طرف سے مسلم لیگی رہنماؤں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام مسلم لیگ ہاؤس میاں چنوں میں کیا گیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمو د الحسن نے کہا کہ رمضان الکریم رحمتوں کا مہینہ ہے لیکن موجود ہ نا اہل ترین حکمرانوں نے عوام کو عبادت کی بجائے آٹا چینی کے چکروں میں الجھا کے رکھ دیا سخت گرمی میں روزہ دار عوام کے ساتھ جس طرح کا ناروا سلو ک کیا جا رہا ہے یہ حکمرانوں کے لئے شر م کا مقام ہے اپنی ناا ہلی چھپا نے کے لئے سر کاری ملازمین سے بد تمیز ی کر رہے ہیں ڈاکٹر غزالہ وائیں نے کہا کے ماہ رمضان عبادتوں کا مہینہ ہے ہمیں دعا کر نی چاہیے کے اﷲ تعالیٰ ہم سب کو کورونا وبا سے محفوظ رکھے مسلم لیگ ن کے دور میں جس بہتر طریقہ سے عوام کو رمضان بازاروں میں ر یلیف دی آج عوام نواز شریف کے سنہر ی دور کو یاد کر تی ہے

سلیکٹیڈ حکمرانوں کے پاس نہ ہی عوام کے لئے کو ئی معاشی پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی ریلیف حکمرانوں کو جس طر ح پورے پاکستان میں ضمنی الیکشن میں بری طر ح شکست کا سامنا ہو رہا ہے اب یہ راہ فرار مانگ رہے ہیں عوام ان کا ایسا احتساب کر ے گی کہ آئند ہ کو ئی غیر جمہوری طر یقہ سے اقتدار میں آنے کی کوشش نہیں کر ے گااس موقع پر قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شر یف میاں شہبا ز شریف بیگم مجید ہ وائیں کی صحت یابی کے لئے خصو صی دعا کی گئی

ایم اکبر لو دھی نمائندہ پاکستان میاں چنوں سے

اپنا تبصرہ بھیجیں