رانا ثناءللہ خاں

میاں نواز شریف کی حکومت ہو تی تو پاکستان ایشیا کا ٹا ئیگربن چکا ہو تا، رانا ثناءللہ خاں

فیصل آباد (عکس آن لائن)سابق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءللہ خاں نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی حکومت ہو تی تو پاکستان ایشیا کا ٹا ئیگربن چکا ہو تا عمران نیازی چلے ہو ئے کارتوسوں سے شیر کا شکار نہیں کر سکتا سلیکٹڈ عمران نیازی کے ٹا ئیگر کو ئی چینی چور ہے تو کو ئی آٹا چور چینی آٹا ڈکیتی سے قوم کی توجہ ہٹانے کے لیے نون لیگ کے خلاف میڈیا ٹرئل کیا جا رہا ہے جھوٹ بول کرسیاسی پوائنٹ آف سکورنگ کر نے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا نون لیگ نے بھر میں 50سے زائد ہسپتال بنائے موٹر ویز بنائی ایٹمی دھما کے کیے یہ مخلوق زمینی نہیں آسمانی انہیں کچھ نظر نہیں آئے گا پہلے وہ کچھ کر کے تو دیکھا ئیں کرونا وائرس کے بڑھنے کے خدشات کے پیشن نظر کیا گیا لاک ڈاﺅن نے معنی ثابت ہوا

انہوں نے کہا سلیکٹڈ تمام سیاسی جماعتوں کے مشورے سے لاک ڈاﺅن کر تا تو آج لاک ڈاﺅن کی پو زیشن کچھ اور ہو تی کرونا وائرس نے پہلے سے ناکام معا شی پا لیسیوں کی وجہ سے وینٹیلیٹر کے سہارے چلنے والی معیشت کا بیڑا غرق دوسری طرف ملک بھر میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا لا کھوں پاورلومز ورکرز اور روزانہ اجرت پر کام کر نے والے مزدوروں کے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے ہو ئے سلیکٹڈ کی حکومت لاک ڈاﺅن مین بے روزگار ہو نے والے مزدوروںکو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی نظر آ رہا ہے کہ غریب عوام کرونا وائرس سے بچ گئی تو بھوک سے نہیں بچے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں