ڈسکہ(نمائندہ عکس آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے لیگی ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ اور ایم پی اے میاں ذیشان رفیق نے سول ہسپتال ڈسکہ کے ایم ایس ڈاکٹر محمد آصف مغل اور نجی ہسپتال کے ڈاکٹر رومان اشر میاں کو ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی کٹس دیں ،
اس موقع پرلیگی رہنما ڈاکٹر حفیظ مغل، حاجی محمد وارث گجر ،میاں محمد نعیم ،سید داﺅد شاہ بخاری، تحصیل صدر یوتھ ونگ چوہدری سجاد احمد گجر، سٹی صدر رانا محمد ادریس،رانا عمران ہیرا، محمد اسلم گجر ، نعیم بٹ،نعیم اعجاز مغل ودیگر بھی موجود تھے ، رکن قومی اسمبلی سید افتخار الحسن شاہ اوررکن صوبائی اسمبلی میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف فرنٹ لائن کے سپاہی ہیںجوکورونا وائرس کے خلاف جہاد کررہے ہیں مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر وں کی حفاظت کیلئے انہیں تمام حفاظتی سامان مہیاکریگی تاکہ ڈاکٹر زکرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود بھی محفوظ رہ سکیں ،ہمیں سیاسی سرگرمیوں اور اختلافات سے ہٹ کر کروونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے حکمت عملی اپنانا ہوگی ،
،ہمیں بہت زیادہ افسوس ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کوئی بھی حفاظتی کٹس سمیت دیگر سامان مہیانہیں کیا گیاہے (ن) لیگ حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ ڈاکٹر وں کے بےشمار مسائل ہیں جن کو حل کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے ، حکومت وقت ڈاکٹر وں،پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس سمیت دیگر سامان فوری مہیا کرے عوام کروونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے گھروں میں رہیں تاکہ وہ خود بھی اودوسرے بھی محفوظ رہ سکیں ۔