میاں بیوی

میاں بیوی نے پولیس کے جعلی تھانیدارکے ساتھ مل کر دکاندار کو اغواءکرلیا

کسووال(نمائندہ عکس آن لائن)میاں بیوی نے پولیس کے جعلی تھانیدارکے ساتھ مل کر دکاندار کو اغواءکر کے بلیک میل کرتے ہوئے 2لاکھ روپے ہتھیا لئے۔پولیس کسووال نے نوسربازی،دھوکہ دہی،بلیک میلنگ اور جعلی پولیس تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا،تفصیل کے مطابق 93بارہA ایل کے رہائشی محمد اشرف ولد برکت علی نے پولیس تھانہ کسووال کو تحریر درخواست دی کہ 90موڑ پر منیاری کی دکان بنا رکھی ہے ۔

1/14-Lکے رہائشی حلیمہ بی بی اور قمر شہزاد کا دکان پر خریداری کے لئے آنا جاناتھا ۔میری دکان سے انہوں نے12ہزار کی خریداری کی اور گھرآکر پیسے لینے کا وعدہ کیاجب میں ان کے گھر پہنچا تو انہوں نے ایک پولیس کے جعلی تھانیدار طارق محمود کو بلالیا اورڈرانا دھمکانا شروع کر دیااور مجھ سے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے دو لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تمہارے خلاف زنااور چوری کا مقدمہ درج کروادوں گا۔وہاں سے مجھے حلیمہ بی بی ،قمر شہزاد اور جعلی پولیس تھانےدار طارق محمودنے ایک کار میں بٹھا کر اقبال نگر کسی جگہ پر لے گئے اورجہاں پر میں نے اپنے بیٹے کو فون کر کے اسے 2لاکھ روپے لانے کا کہا۔

میرا بیٹا دو لاکھ روپے لیکر آگیاجسے ہم نے جعلی تھانیدار طارق محمود کے حوالے کر دیا۔وہ تینوں پیسے لیکر مجھے اور میرے بیٹے کو ایک کمرے میں بٹھا کر فرار ہوگئے۔ایس ایچ او تھانہ کسووال نے مقدمہ درج کر وقوعہ کی مرکزی ملزمہ حلیمہ بی بی کو گرفتار کر کے اس سے قبضہ سے ہزاروں روپے کی نقدی برآمد کی اور دوسرے ملزمان قمر شہزاد اور پولیس کو جعلی تھانیدار بننے والے طارق محمود کی گرفتاری کے لئے SIطارق محمود کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں