مبینہ طور پر زیادتی

میانوالی،چوتھی جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

میانوالی(عکس آن لائن) میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل میں چوتھی جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے بچی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی بیٹی کمرے میں سو رہی تھی کہ محلے کا نوجوان گھر میں دیوار پھلانگ کر آیا جس نے اس کی بیٹی کو زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے بتایا کہ شور مچانے پر مذکورہ نوجوان اسامہ فرار ہو گیا۔پولیس نے بچی کی والدہ کی درخوست پر ملزم اسامہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ طالبہ کو میڈیکل چیک اپ کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل عیسیٰ خیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں