میانمار

میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی پر مزید مقدمات درج

ینگون ( عکس آن لائن)میانمار میں فوجی عدالت نے معزول جمہوری رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف بدعنوانی کے چند مزید مقدمات درج کر لیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصدقہ ذرائع نے بتایاکہ میانمار میں معزول جمہوری رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف بدعنوانی کے کچھ مزید مقدمات درج کر لیے گئے ۔

ان پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ انہوں نے مبینہ طور پر ایک ہیلی کاپٹر خریدا۔عدالت کو بتایا گیا کہ سوچی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک ہیلی کاپٹر کرائے پر لیا، اس کی مرمت پر رقوم خرچ کیں اور خرید لیا۔ سوچی کے ساتھی اور سابق صدر ون منٹ پر بھی یہی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں