وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا

کراچی(عکس آن لائن ) میئر کراچی وسیم اختر نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو پانی اور روزگارنہیں دے سکا، میں سڑکیں بھی نہیں بنا سکا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت کوسالانہ 1200 ارب روپے ملتےہیں مگر سندھ حکومت ہمیں شیئر نہیں دے رہی، کیا سیہون اور لاڑکانہ میں بلٹ ٹرین اور میٹروچل رہی ہے؟ یہ پیسہ کہاں جارہا ہے، ہمیں حساب لینا ہوگا۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر سروے کے مطابق کراچی کے دکاندار زیادہ ٹیکس دیتے ہیں، کراچی سے30 ارب اور لاہور سے 5 کروڑ ٹیکس جمع کیا جاتا ہے ، اس کے باوجود کراچی کو اس کاجائز حصہ نہیں دیاجاتا۔انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں پانی اور روز گار نہیں دے سکا، میں سڑکیں نہیں بنا سکا مگر بحیثیت میئر میں نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔میئر کراچی نے کہا کہ تعلیم پرحکومت ذمہ داری نبھانےمیں ناکام نظر آتی ہے، حکومتی پریس جو کتابیں چھاپتاہے وہ ردی والے کے پاس نظرآتی ہیں۔

وسیم کا مزید کہنا تھا کہ ایکنک میں کراچی کےترقیاتی منصوبےنہیں ہوتے، ایکنک میں بس یہ دیکھا جاتا ہے کراچی سے ٹیکس کتنا آیا ہے، کراچی سے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے مگر اس کے باوجود شہر کو اس کا جائز حصہ نہیں ملتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں