سونے کی قیمت

مہنگائی نے سونے کے کاروبار کو سب سے زیادہ متاثر کیا’عثمان سعید

کراچی (عکس آن لائن)آل کراچی جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)کے صدر عثمان سعید نے کہا ہے کہ مہنگائی نے سونے کے کاروبار کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے،جب لوگوں کی بچت ہی ختم ہو جائے گی تو سونے کے خریداری کہاں سے آئے گے۔ گزشتہ روز میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 30 فیصد سے زائد کمی ہوگئی جس کے اثرات سیدھے سونے پر پڑیں ہیں جس سے سونے کی فی تولا قیمت سوا لاکھ سے بڑھ کر 2 لاکھ روپے کی سطح تک پہنچ گئی.

اور ان حالات کی وجہ سے عام آدمی کے لیے سونے کے خریداری زیادہ مشکل ہوئی ہے۔عثمان سعید نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ روپے کی قدر کو مضبوط بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے اور جیولری کی ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم پالیسیاں بنائے تاکہ سونے کے کاروبار سے وابستہ ہنر مند افراد کو فائدہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں