اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ارکان کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے دورے کرنے اور قیمتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ تمام حکومتی ارکان قریبی اسٹورز کا دورہ کر کے قیمتوں کا جائزہ لیں۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں کمی کے مشن کے تحت وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ارکان کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے دورے کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی ارکان قریبی اسٹورز کا دورہ کر کے قیمتوں کا جائزہ لیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی یا نہیں مسلسل نظر رکھیں۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومتی ارکان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اچانک دورے شروع کردیے۔ وزیر مملکت شبیر قریشی بھی قیمتوں کاجائزہ لینے یوٹیلیٹی اسٹور پہنچے جہاں انہوں نے اسٹور اشیا کی دستیابی اور قیمتوں میں حالیہ کمی کا جائزہ لیا۔