مہنگائی سے ستائے عوام

مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

فیصل آباد (عکس آن لائن)مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں کے نتیجے فیصل آباد میں چینی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 150 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔چینی کی نئی قیمت کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مزید کارروائی کی جائے تو قیمت 100 روپے سے بھی نیچے آ سکتی ہے۔

دوسری جانب ایکس مل ریٹ میں بھی 25 سے 30 روپے کمی کے بعد چینی 148 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔اس حوالے سے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے باعث قیمتوں میں کمی ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں