فیصل واوڈا

مک گیا شو، گو نواز گو ہوگیا، فیصل واوڈا

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں مک گیا شو، گو نواز گو ہوگیا ہے، سیل لگ گئی ہے، بیوپاری اسلام آباد آچکے ہیں، پیپلز پارٹی آزاد امیدواروں کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے گی تو 6،7 ماہ میں سارا مک جائیگا۔

ایک انٹرویومیں انہو ں نے کہا کہ کراچی میں سرپرائز ہوگیا، کراچی میں ایم کیوایم کچھ زیادہ ہی سیٹیں لے رہی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ توقع یہی تھی کہ آزاد امیدوار کو برتری رہے گی، پی ٹی آئی کی مقبولیت نفرت کی بنیاد پر پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اپنی مقبولیت اور پی ڈی ایم حکومت سے نفرت ایک لہر کی بنیاد بنی، گھٹیا اور ذاتیات پر مبنی فیصلے سنائیں گے تو ردعمل ہی آئیگا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری کو مائنس کرکے نظام آگے نہیں چل سکتاجبکہ لولا لنگڑا اقتدار بھی (ن )لیگ کا آخری اقتدار ہوگا، میں جو کہہ رہا ہوں آئندہ 72 گھنٹوں میں سامنے آجائیگا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارے قانونی ڈھانچے کے اندرونی مسائل کا تدارک کرنا ضروری ہے،جب چاہیں آپ کسی کو گھر بھیج دیتے ہیں، جب چاہیں معاف کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں مردے کا ووٹ ڈلتا ہے اور انسان جیتتا ہے، 35 سال میں جو بگاڑ پیدا کیا وہ نیا کام کیا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں