مدینہ منورہ

مکہ اور مدینہ میں خلیجی باشندوں کے داخلے پر عارضی پابندی

ریاض(عکس آن لائن)کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر سعودی عرب میں عمرہ اور سیاحتی ویزوں کے اجراء پر پابندی کے بعد مملکت نے خلیجی ممالک کے باشندوں کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پرعارضی طور پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں موجود ایسے خلیجی شہری جو 14 دن کے طبی جانچ کے عمل سے گذر چکے ہوں اور ان میں کرونا وائرس کی موجودگی کا کوئی شبہ نہ تو انہیں مکہ اور مدینہ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مملکت میں کروناوائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر حکومت احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہے۔ اندرون ملک، علاقائی اور عالمی سطح پر وباءسے نمٹنے کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے خلیجی ممالک کے باشندوں کی مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عاید کی جا رہی ہے۔

تاہم ایسے خلیجی باشندے جن کی 14 دن تک طبی جانچ کی جا چکی ہو اور ان کے کرونا وائرس سے محفوظ ہونے کی تصدیق کی گئی ہو تو وہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں