سکول ایجوکیشن

مکوانہ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے غریب ومستحق طالبات کیلئے ” زیور تعلیم ” پروگرام بند کرنے کا عندیہ دیدیا

مکوآنہ (عکس آن لائن)محکمہ سکول ایجوکیشن نے غریب ومستحق طالبات کے لئے ” زیور تعلیم ” پروگرام بند کرنے کا عندیہ دے دیا، زیور تعلیم پروگرام کے تحت ہزاروں طالبات کو سالانہ کروڑوں روپے وظیفہ دیا جاتا تھا،منصوبہ ختم کرکے تمام فنڈز انصاف آفٹرنون سکول پروگرام کو دینے کا پلان تیار کیاگیا۔ وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہزار ہزار روپے لے لیتے ہیں مگر بچیوں کو سکول نہیں تفصیلات کے مطابق سابقہ دورِ حکومت کا ایک اور منصوبہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے غریب ومستحق طالبات کے لئے ” زیور تعلیم ” پروگرام بندکرنے کاعندیہ دیدیا۔ زیور تعلیم پروگرام کے تحت ہزاروں طالبات کو سالانہ کروڑوں روپے وظیفہ دیا جاتا تھا۔منصوبہ ختم کرکے تمام فنڈز انصاف آفٹرنون سکول پروگرام کو دینے کا پلان ہے۔منصوبے کے تحت مستحق طالبات کو سکول آنے پر ایک ہزار روپے ماہانہ ملتا تھا۔ منصوبہ ختم ہونے سے ہزاروں مستحق خاندانوں کا بجٹ متاثر ہونے کا امکان ہے۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ فیملیز ایک ہزار روپے وصول کرنے کے بعدبھی بچوں کو سکولز نہیں بھجواتی تھیں۔انصاف آفٹر نون پروگرام سے آئوٹ آف سکولز بچے سکول داخل ہوسکیں گے جس سے کوالٹی ایجوکیشن بہتر ہوگی۔دوسری جانب وزیر تعلیم شفقت محمود اور نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کی ملاقات میں حتمی فیصلہ نہ ہوسکاشفقت محمود نے 4 جنوری تک کا وقت مانگ لیا،وفاقی وزیرتعلیم کا کہناتھا کہ4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کریں گے،وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے۔شفقت محمود کا کہناتھا کہ ہم نے بچوں، اساتذہ ، سٹاف سب کی صحت کو دیکھنا ہے،وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا،نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہے،نجی تعلیمی اداروں کو پیکیج دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں