حارث سہیل

مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی

ڈربی (عکس آن لائن)مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل ابھی بھی اپنی دائیں ٹانگ میں درد محسوس کررہے ہیں، لہٰذا وہ 5 سے 6 جولائی تک ڈربی میں شیڈول آخری دونوں پریکٹس سیشنز میں شرکت نہیں کریں گے۔مڈل آرڈر بیٹسمین نے اسی انجری کی وجہ سے ڈربی میں کھیلے گئے دونوں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

حارث سہیل کے ری ہیب کا آغاز ہوچکا ہے تاہم ان کا ایم آرآئی اسکین 6 جولائی کو کارڈف میں ہوگا جس کا جائزہ لینے کے بعد ہی ان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔پاکستان اور انگلینڈ کیمابین تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی کو کارڈف سے ہوگا۔قومی کرکٹ اسکواڈ 6 جولائی کو ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں