وزیر اطلاعات شبلی فراز

مچھ کادلخراش واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، وزیر اطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مچھ کادلخراش واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ مچھ کادلخراش واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی دشمن پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے اور مسلسل وار کر رہا ہے۔

سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ افسوسناک امر یہ بھی ہے کہ ایسے حالات میں دوسری جانب عوام کے مسترد کردہ سیاسی عناصر۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ شعوری یا غیر شعوری طور پر ان بیرونی حملہ آوروں کا آلہ کار بن کر ملک کے اندر افراتفری اورانتشار پھیلا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں ناکامی ہوگی۔ انشاء اللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں