میلبورن (عکس آن لائن)سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے اسٹیو اسمتھ پر پیسے کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کا الزام عائد کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مچل جانسن نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ پیسے کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، مجھے حیرانگی ہوگی کہ اگر اسٹیو اسمتھ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، وہ ٹیسٹ کیریئر کے اختتام پر چند لیگز میں حصہ لیں گے۔
مچل جانسن نے کہا ہے کہ اسٹیو اسمتھ ورلڈ کپ کھیل کر اپنے لیگز کھیلنے کے امکانات کو روشن کرنا چاہتے ہیں، وہ لیگز کھیل کر بڑے بڑے چیک اکٹھے کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم میں اسٹیو اسمتھ کے لیے جگہ صرف اوپنر کی حیثیت سے ہے، آسٹریلوی ٹیم چاہتی تھی کہ اسٹیو اسمتھ ورلڈ کپ سے قبل مسلسل رنز کریں۔انہوںنے کہاکہ اسٹیو اسمتھ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں تسلسل کے ساتھ رنز نہ کر سکے۔