ڈاکٹر ظفر مرزا

مو ثر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی تو جولائی کے آخری دو ہفتے مہلک ہو سکتے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ مو ثر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں ،

تو جولائی کے آخری دو ہفتے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں، جبکہ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ صوبوں اور گلگت بلتستان،

آزادکشمیر سے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مشاورت کے ساتھ قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وبا سے محفوظ عید الاضحیٰ کے لیے ضوابط کی تیاری پر علماءو مشائخ کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ، مشیر صحت، پارلیمانی سیکرٹری اور صوبائی حکومتی ارکان نے شرکت کی ،

جس میں کورونا سے محفوظ عیدالاضحیٰ کے لیے ضوابط کی تیاری سے متعلق علماء و مشائخ کے ساتھ مشاورت کی گئی۔

مشاورتی اجلاس میں وزر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مو ثر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو جولائی کے آخری دو ہفتے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے حوالے سے پہلے تین ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔

دوسری جانب وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کہتے ہیں کہ صوبوں اور گلگت بلتستان، آزادکشمیر سے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مشاورت کے ساتھ قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں