رکشوں کی پیداور

موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران 10.44 فیصد کمی

اسلام آباد(عکس آن لائن) ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران اوسطاً 10.44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2020ء تک مدت میں ملک میں 10 لاکھ،88 ہزار،714 یونٹس موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوراور10 لاکھ،81 ہزار،272 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی،

یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.44 فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 11 لاکھ،99 ہزار، 348 یونٹس موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداواراور11 لاکھ، 97 ہزار، 222 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔فروری 2020ء میں ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوراورفروخت میں گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 0.82 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

اعدادوشمارکے مطابق فروری 2020ء میں ملک میں 1 لاکھ،39 ہزار،167 یونٹس موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوراور ایک لاکھ،39 ہزار،7 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔گزشتہ سال فروری میں ملک میں ایک لاکھ،37 ہزار،346 یونٹس موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداور اورایک لاکھ،38 ہزار555 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں