لاہور( عکس آن لائن)ملک میں موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6.49 فیصد کی کمی ہوئی ۔اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ (جولائی 2023 تا اپریل 2024)تک کی مدت میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کے941406 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں6.49 فیصد کم ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق اس مدت میں ہونڈا موٹرسائیکلز کی فروخت میں 2.78 فیصد اور سوزوکی موٹرسائیکلز کی فروخت میں 51.55 فیصد کی کمی ہوئی، جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ہونڈا کے 819752 یونٹس اورسوزوکی کے 13610 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح یاماہا موٹرسائیکلز کے 5824 یونٹس اورروڈپرنس کے 13511 یونٹس کی فروخت ہوئی۔
یونائٹڈ آٹوموٹر سائیکلز کے 69480 یونٹس اور یونائٹڈ تھری ویلرز کے یونٹس کی فروخت ہوئی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سازگار کے 11234 یونٹس اورچنگ چی کے 4740 یونٹس تھری ویلرزکی فروخت ریکارڈ کی گئی۔رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر نفع اور ڈیوڈنڈز کی بیرون ملک منتقلی میں سالانہ بنیادوں پر 251 فیصد کا اضافہ ہوا۔