مون سون

مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، شیری رحمن

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔سماجی رابطے سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے مون سون بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے متعلق قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوب مغربی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں اضافی مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ جنوب مغربی پنجاب میں بھی اضافی مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

شیری رحمن کا کہنا تھا کہ زیادہ مون سون بارشوں کے باعث کوہ سلیمان کے حصوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، جنوبی اور مشرقی سندھ میں کم بارشوں سے تھرپارکر، عمر کوٹ میں خشک سالی ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث جی بی اور شمالی خیبرپختونخوا میں برف کے زیادہ پگھلائوکا امکان ہے، شمالی علاقاجات میں برف کے اضافی پگھلائو سے سیلاب کا خطرہ ہے، سیلاب کے خطرے سے لاحق علاقوں میں رہائشیوں کے انخلاء کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں