قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ مونگ کی فصل کیلئے کھاد کی مقدار کا صحیح تعین کرنے کی غرض سے زمین کاتجزیہ کروانا ضروری ہے تاہم زمین کے تجزیے کی عدم موجودگی میں ایک بوری ڈی اے پی‘ آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ یاایک بوری ٹی ایس پی‘آدھی بوری یوریا‘ آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا ایک بوری امونیم سلفیٹ‘ اڑھائی سے تین بوری سنگل سپرفاسفیٹ ‘آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کرنی چاہئیے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام کھادیں بوائے سے قبل آخری ہل کے ساتھ استعمال کرنے کے شاندار نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ جس زمین میں پہلی دفعہ مونگ کاشت کی جائے وہاں بیج کو جراثیم کش ادویات لگانے سے پیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ ہوسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ آبپاش علاقوں کیلئے نیاب مونگ 2006‘نیاب مونگ2011اورآزری مونگ2008وغیرہ انتہائی موزوں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مونگ کا 12کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنا چاہئیے اورکوشش کرنی چاہئیے کہ مارچ کے آخر تک یااپریل کے پہلے دو تین روز کے دوران تر وتر میں ڈرل کے ساتھ30سینٹی میٹرکے فاصلے پر مونگ کی قطاروں میں کاشت کرتے ہوئے پودے سے پودے کا فاصلہ8سے10سینٹی میٹر رکھاجائے۔