قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے مونگ پھلی کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مونگ پھلی کی کاشت کےلئے اچھی نکاس والی قدرتی ریتلی میرازمین موزوں ہے زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلائیں تاکہ اوپروالی مٹی مکمل طورپر نیچے چلی جائے اور جڑی بوٹیاں بھی تلف ہوجائیں بارانی علاقوں میں مونگ پھلی کی کاشت دبائے ہوئے وترمیں مارچ تااپریل میں کرنی چاہئیےمونگ پھلی کی اقسام باری 2000باڈر479گولڈن اورباری 2011کاشت کریںشرح بیج 70کلوگرام پھلیاں یہ 40کلوگرام گریاں فی ایکڑ ڈالیں تاکہ پودوں کی مطلوبہ تعداد50تا 60ہزار فی ایکڑ حاصل ہوسکےمونگ پھلی کےلئے موزوں ترین وقت کاشت مارچ کے آخیرمہینہ سے لیکر اپریل کے اواخرتک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مونگ پھلی کے بیج کو اگاکےلئے 25درجہ سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت کا ہوتاہے لیکن وترکی کمی کے پیش نظراسے25مارچ سے 31مئی تک کامیابی سے کاشت کیاجاسکتا ہے مونگ پھلی کی کاشت ہمیشہ بذریعہ پوریہ ڈرل قطاروں میں کی جائے بیج کی گہرائی 5تا 7سینٹی میٹر ہوقطاروں کا درمیانی فاصلہ اور پودو ں کا درمیانی فاصلہ 15تا 20سینٹی میٹر رکھیں مونگ پھلی کو بذریعہ چھتہ ہرگزکاشت نہ کریں پھلی دار فصل ہونے کی وجہ سے مونگ پھلی اپنی ضرورت کی 80فیصدنائٹروجن فضاسے حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔