اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مولانا کو اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ غلط مطالبات کر رہے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ صورت حال کو جلد معمول پر لایا جائے۔
بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ مولانا کو اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ غلط مطالبات کر رہے ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ دھرنے سے پہلے بھی ایک معاہدہ تھا اس کی بھی پاسداری کرنی ہے، استعفے کا مطالبہ غیرآئینی ہے انہیں مذاکرات کی ٹیبل پر آنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومتی اور رہبر کمیٹیاں حتمی نتیجے پرپہنچ جائیں گی، امید ہے دھرنے کے شرکا جمعہ گھروں کی مساجد میں ادا کریں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ صورت حال کو جلد معمول پر لایا جائے، مولانا نے لچک دکھائی ہے تو حکومت پرامید ہے۔