مرتضیٰ سولنگی

مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر الیکشن کمیشن ہی مناسب جواب دے گا،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (عکس آن لائن) مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کا بیان الیکشن کمیشن نے دیکھ لیا ہو گا،الیکشن کمیشن ہی اس کا مناسب جواب دے گا۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے،ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد سے متعلق کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ جو قومیں تاریخ سے سبق نہیں سکھتیں انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے،جب سے بطورِ نگران وزیر حلف اٹھایا تب سے میری بیٹریوں اور زنجیریوں میں اضافہ ہو گیا۔نگران وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اختلافِ رائے کو برداشت کرنا چاہیے،ہمیں ملکی مسائل پر کھل کر بات کرنا ہو گی۔

جس راہ پر کچھ سیاسی لوگ چل پڑے ہیں وہ تباہی کا راستہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنوری میں الیکشن کے انعقاد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جنوری میں بالائی علاقوں میں برفباری ہو گی،لوگ ووٹ کیسے دیں گے؟۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوری میں ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوتی ہے، وہاں کے لوگ میدانی علاقوں میں آ جاتے ہیں، ان دنوں میں تو وہاں کے لوگ اپنے علاقوں میں ہی نہیں ہوں گے تو ووٹ کیسے دیں گی؟ اس لیے اس معاملے پر بھی الیکشن کمیشن کو سوچنا ہو گا۔

انکا کہنا تھا ہمیں نوید سنائی گئی کہ ملک میں امن قائم ہو گیا لیکن صورت حال یہ ہے کہ کسی بھی امیدوار کیلئے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن مہم میں حصہ لینا مشکل ہے اور ہمارے لیے تو نا ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں